Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کے شعبوں کی کارکردگی جانچنے کےلئے جائزہ وفد کیمپس پہنچ گیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کا انسٹی ٹیوشنل پرفارمنس ایویلویشن کا عمل شروع ہوگیا
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مقرر کردیا ماہرین تعلیم کی تین رکنی ٹیم نے کاکردگی جانچنے کا عمل شروع کردیا۔
ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر انجینئر عامر اعجاز ہیں، جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد فاروق ، اور ڈائریکٹر این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عمران طاہر شامل ہیں ۔
کارکردگی جانچنے کا عمل دو روز جاری رہے گا جس کے بعد رپورٹ ایچ ای سی کو ارسال کی جائے گی ۔
اس موقع پر ڈاکٹر سارہ مصدق (ڈائریکٹر QEC) اور ڈاکٹر رائمہ نظر ( اسسٹنٹ ڈائریکٹر IPE) نے وفد کا استقبال کیا، اور انہیں ادارے کی کارکردگی رپورٹ کے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی بھی موجود تھیں۔