انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون اور ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر کلب بیس بال چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈ میں پائیلٹ سکول ملتان نے ہاکس سکول میلسی کو ایک سکور سے شکست دی۔
دانش پبلک سکول وہاڑی میں کھیلے گئے، اس میچ میں ہاکس سکول میلسی کی طرف سے سید علی مزمل اعجاز احسن علی اور شان حیدر نے ایک ایک رنز بنایا جبکہ پائیلٹ سکول ملتان کی طرف سے محمد ریان محمد آصف محمد عبدالٰلہ طلحہ سعید اور احمد بلال نے ایک ایک رن بنایا، میچ کے مہمان خصوصی محمد آصف اقبال سپورٹس انچارج پائیلٹ سکول ملتان تھے، ان کے ہمراہ نائب صدر بیس بال فیڈریشن محمد جمیل کامران کوچ محمد حسن جمیل محبوب اقبال بھی تھے۔
آصف اقبال نے کہا کہ پڑھائی کے سخت شیڈول میں سے بچوں کے لیے اس طرح کے ایونٹس ان کی ذہنی نشوونما کے لیے فائدہ مند ہونگے، آج کل سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ نے طالب علموں کی ذہنی نشوونما کو خراب کرنا شروع کردیا یے، ایسے میں ان کو گراؤنڈز میں لانا ایک احسن اقدام ہے، ہمارا ادارہ ایسی ہر سرگرمی میں شامل ہونے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔
میچ کے آفیشلز میں سلمان علی نعمان جاوید رئیس بشیر سعد وسیم اور بلال حنیف شامل تھے۔