Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہاکی کلب آف وہاڑی کی بڑی جیت

تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ لیول ٹو ملتان ڈویژن دفاعی چیمپئن ہاکی کلب آف وہاڑی نے مسلسل دوسرے برس جیت لی اور لیول تھری پنجاب کیلئے کوالیفائی کر لیا٬ لیگ راؤنڈ پر ایک میچ جیتنے والی ینگ ہیروز ملتان نے رنر اپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

خانیوال ڈسٹرکٹ کی چیمپئن المجیدیہ کلب کوہی والا نے تیسری پوزیشن پائی۔ ہاکی کلب آف وہاڑی گزشتہ برس کی پنجاب لیول تھری کی صوبائی چیمپئن کا ٹائٹل بھی رکھتی ہے۔

ایڈیشنل کمشنر ریونیو ملتان ڈویژن راؤ اخلاق احمد نے کمشنر ملتان عامر خان کی نمائندگی کرتے ہوئے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کیے۔

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں ظفر اللہ بھٹی ایس سی وہاڑی انجینئر محمد وسیم اختر اور انٹرنیشنل کھلاڑی مقصود خان بھی موقع پر موجود تھے۔

دریں اثناء منگل کی سہ پہر کو متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ملتان پر کھیلے گئے لیول ٹو کے آخری لیگ میچ میں وہاڑی نے ینگ ہیروز ملتان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی٬ فاتح ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی عبداللہ نے مسلسل تین گول کرکے ہیٹرک بنائی اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا٬ احمد رضا اور علی اکبر نے بھی ایک ایک گول کیا٫ ینگ ہیروز ملتان کی طرف سے مغیرہ اور سنان نے ایک ایک گول کیا۔امپائرز فراز ظفر اور عاقب سہیل تھے ۔

ڈائریکٹر ٹورنامنٹ کامران شریف چوہدری نے اختتامی تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔

امپائر منیجر امان اللہ اور آرگنائزنگ سیکرٹری عبدالسعید تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button