Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر کالجیٹ گیمز ملتوی کردی گئیں
تعلیمی بورڈ ملتان نے سموگ کی وجہ سے حکومتی احکامات کی روشنی میں انٹرکالجیٹ گیمز ملتوی کردیں۔
ڈائریکٹر فزیکل کی طرف سے جاری مراسلےمیں کہاگیاہے کہ سموگ کی وجہ سے انٹرکالجیٹ بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے ملتوی کئے جاتے ہیں جن میں 11 نومبر کو ہونےوالے بوائز کرکٹ، انٹرسکولز والی بال،15نومبر کو ہونے والے گرلز کرکٹ ، ٹینس چیمئن شپ شامل ہیں۔
ان تمام گیمز کے انعقاد کے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں تمام اداروں کوآگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی سرکاری چھٹی کے دوران انٹرسکولز اینڈ کالجز سپورٹس مقابلے ملتوی سمجھے جائیں گے جنکی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔