Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر کالجیٹ ٹی 20 کرکٹ چیمپیئن شپ : سول لائنز ۔سٹی کالج کو ہرا کر گروپ اے کے فائنل میں پہنچ گیا

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ۔2022.23 کا پہلا سیمی فائنل ۔سول لائنز کالج اور سٹی کالج کے درمیان سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلا گیا۔

سول لائنز گریجویٹ کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 193رنز بنائے۔معیر سعید نے شاندار 84رنز عمر خان۔32۔نعمان علی۔ 24رنز بنائے۔

سٹی کالج کی طرف سے شہزاد نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو جبکہ محمد اویس نے دو وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے سٹی کالج کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 107رنز بناسکی۔ محمد اویس۔ 42۔فیصل۔ 17۔شہزاد ۔12رنز بنائے۔

سول لائنز کی طرف سے حسیب اور حذیفہ نے دو۔ دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

مین آف دی میچ معیر سعید قرار پائے۔ نثارالحق اور عائشہ ایمپائر ۔منظور سکورر تھے۔

اس طرح سول لائنز کالج نے گروپ اے کے فائنل میں 86رنز کی واضع برتری کے ساتھ کوالیفائی کرلیا۔

زون اے کا دوسرا سیمی فائنل نشاط کالج اور ایمرسن کالج کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button