Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر کالجیٹ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا

ایمرسن یونیورسٹی گراونڈ پر شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ایمرسن یونیورسٹی اور پنجاب کالج کے درمیان، اور دوسرا سٹی کالج اور سنٹرل کالج کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دریں اثناء سٹی کالج نے ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں ملتان ریجن کی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد اویس کوکپتان بنایا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، عون محمد، فہیم اللہ ، محمد بن بشیر ، محمد عبداللہ محمد اکبر، عبدالہادی ، فیصل شہزاد، شاہ ویز، زین علی ، حنظلہ سعید، رضوان اللہ ، حمزہ شیخ ، اسد صدیقی ، سبطین عباس اور اویس خان شامل ہیں ۔