Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں بین الشعبہ جات مباحثہ

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیاں طلباءو طالبات کو تعلیم کے بہترین سہولیات مہیا کررہی ہیں۔

یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباءو طالبات معاشرے کے ہر شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

وہ ایمرسن یونیورسٹی میں بین الشعبہ جات مباحثہ بعنوان "پرائیویٹ تعلیم سرکاری تعلیم سے بہتر ہے” سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں طلباءو طالبات نے قرارداد کے حق اور مخالفت میں تقاریر پیش کی۔ ججوں اور سامعین کے فیصلے کے مطابق قرارداد مسترد کردی گئی۔

مقابلہ میں سیف اللہ نے اول جبکہ اریج نے دوم پوزیشن حاصل کی۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ کوئی زبان کسی سے کم تر نہیں ہوتی، ہر زبان دھرتی کا مان ہے اور اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے. انہوں نے کہا دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خاص توجہ دی جائے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر انفارمیشن سجاد جہانیہ کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کو سرکاری اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر فخر ہونا چاہیے۔

مہمان خاص شاکر حسین شاکر نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی نے سرائیکی/پنجابی مباحثہ کا انعقاد کر کے قابل قدر اقدام اٹھایا ہے۔
مادری زبان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ انسان اپنی ثقافت سے جڑا رہتا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button