Breaking NewsEducationتازہ ترین
بین الشعبہ جاتی ماڈل اقوام متحدہ کا انعقاد

زکریا یونیورسٹی میں پہلی بار بین شعبہ جاتی ماڈل اقوام متحدہ کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے کی، جبکہ بی زیڈ یو ایم یو این سوسائٹی کی صدر عِزہ حفیظ تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی، اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کرنے والے منتظمین میں نور فاطمہ، علیشہ خان، صبیح الحسنین، ابیرا کرامت، انیس حبیب، اسد اللہ جان، پمراہ غنا، فریحہ، اور مقدس علی شامل ہیں۔
اس تقریب نے بی زیڈ یو کی طالبات و طلباء کو عالمی سیاسی منظرنامے میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا اور ان کے فکری افق کو وسیع کیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرامز طلباء کی تعلیمی اور فکری نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں۔