Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: ملتان بوائز نے خانیوال کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

یوتھ افیئرز سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری "کھیلتا پنجاب” انٹر ڈسٹرکٹ ملتان ڈویژن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں ملتان بوائز نے خانیوال کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ گرلز میں پہلی دونوں پوزیشن خانیوال نے اپنے نام کر لیں، دونوں مقابلے سپورٹس جمنیزیم خانیوال میں منعقد ہوئے، جس میں ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان ۔ خانیوال۔ وہاڑی اور لودہراں کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رانا محمد سلیم حنیف ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سنبل جاوید اسسٹنٹ کمشنر خانیوال تھیں، انہوں نے ٹیبل ٹینس ایتھلیٹکس اور والی بال مقابلوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خواجہ حسن ودود انٹرنیشنل کھلاڑی وا سابق سینیئر نائب صدر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن عابد بٹ سیکرٹری ڈی ٹی اے ملتان ملک غلام مرتضیٰ سابق ڈویژنل سپورٹس افیسر۔ ملک نبیل اکرم اے ڈی بجٹ اینڈ اکاؤنٹ انچارج مانیٹرنگ ٹیم "کھیلتا پنچاب” پروگرام ملتان ڈویژن انجم بشیر شیخ صدر سینیئر ورکنگ جرنلسٹ گروپ قلزم بشیر شیخ ۔ عدنان سعید ۔ شجاعت شفاعت ۔ عنبر بشیر شیخ صدر ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر حامد علی بھی موجود تھے۔

ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ بوائز مقابلوں میں ملتان ٹیبل ٹینس کلب نے خانیوال ٹیبل ٹینس کلب کو شکست دے کر پہلی جبکہ گرلز ٹیم ایونٹ مقابلوں میں خانیوال گرین کلب نے اشفاق شہید خانیوال کلب کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

عبد اللطیف انور چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب نے مختلف کیٹیگریز مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button