انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون اور ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے سیکنڈ راونڈ میں دانش پبلک سکول وہاڑی نے ہاکس سکول میلسی کو تین کے مقابلے میں گیارہ رنز سے شکست دے دی۔
مہمان خصوصی نائب صدر پاکستان فیڈریشن آف بیس بال محمد جمیل کامران نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایونٹ کی کامیابی میں سب کے تعاون کا ایک اہم کردار ہوتا ہے، انٹر سکول بیس بال چیمپین شپ میں دانش پبلک سکول پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل میجر سمیع اور منیجنگ ڈائریکٹر احمر سمیع کے تعاون کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کیا اور مستقبل میں بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
ایسوسی ایشن پنجاب بھر میں موجود دانش پبلک سکول میں بیس بال کے فروغ کے لیے کام کیا جائے گا، جلد ہی ملتان میں نیشنل سکول بیس بال چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد کیا جائے گا۔
دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں میں دانش سکول کی طرف سے یوسف محبوب اور عدنان انور تین تین سکور بناکے ٹاپ سکورر رہے جبکہ مدثر نے دو محمد سجاد مزمل اور بلاول نے ایک ایک سکور بنایا ، ہاکس سکول میلسی کی طرف سے مزمل اعجاز فہیم الدین اور اور عبد الرحمان نے ایک ایک سکور کیا۔
آفیشلز میں حسن جمیل کوچ رئیس بشیر محبوب اقبال نعمان جاوید سعد وسیم رئیس بشیر شامل تھے۔
اس راؤنڈ میں ہائیلٹ سکول ملتان نے پہلی جبکہ دانش سکول نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
میچ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔