انٹر سکول بیس بال چیمپیئن شپ

ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے جاری انٹر سکول بیس بال چیمپین شپ میں مزید چار میچز کے مقابلے کے بعد مسلم پبلک سکول ملتان نے تیسری جبکہ گورنمنٹ سکول اوکاڑہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
مہمان خصوصی رانا بلال اسلم نائب صدر ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں میں مڈلز اسناد تقسیم کیے۔ اس موقع پر نائب صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن محمد جمیل کامران فنانس سیکرٹری ملتان ڈویژن رانا امید علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق فائنل راونڈ میں چار ٹیموں نے کوالیفائی کیا، فائنل راونڈ کے پہلے میچ میں گورنمنٹ پائیلٹ سکول ملتان نے دلچسپ مقابلہ کے بعد مسلم پبلک سکول کو تین رنز سے شکست دی، پائیلٹ سکول کے ریحان تین رنز ، محمد عمر احمد بلال عبدالوہاب کے دو دو رنز، علی حمزہ محمد احمر اور ذاکوان کے ایک ایک رنزکی بدولت ٹوٹل تیرہ رنز بنائے۔
مسلم پبلک سکول نے گیارہ رنز بنائے، محمد الیاس تین یونس دو سفیان مزمل معصوم تنویر ذیشان اور صہیب نے ایک ایک رن بنائے۔
دوسرے میچ میں پائیلٹ سکول نے گورنمنٹ ہائی سکول اوکاڑہ کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جیتنے والی ٹیم نے بارہ رنز بنائے، ریحان حمزہ احمد اور احمر نے تین تین رنز بنائے۔پائیلٹ سکول کے ذاکوان کی عمدہ پچنگ کی وجہ اوکاڑہ کی ٹیم صرف ایک رنز بنا سکی، محمد خرم نے ایک سکور کیا۔
تیسرے میچ میں سردار کوڑے خان سکول مظفر گڑھ نے مسلم پبلک سکول کو چار رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے سات رنز بنائے، ارمغان محمد ریحان دو دو جبکہ محمد احسان محمد محمد اکرم اور عبدالرحمن نے ایک ایک سکور کیا، مسلم سکول نے یونس خان معصوم اور اسد نے ایک ایک سکور بنایا۔
چوتھے میچ میں سردار کوڑے خان سکول نے گورنمنٹ سکول اوکاڑہ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، فاتح ٹیم نے پانچ رنز بنائے احسان محبوب عبدالرحمن اویس بلال اور محمد رحمان نے ایک ایک رنز بنایا، مظفرگڑھ کے پچر محمد ارمغان کی عمدہ پچنگ جہنوں نے اوکاڑہ کے نو کھلاڑیوں کو سٹرائیک آوٹ کرتے ہوئے پانچ صفر سے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
پانچویں میچ میں مسلم پبلک سکول نے اوکاڑہ سکول کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، جن کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔