Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر سکول بیس بال چیمپیئن شپ

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون اور ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے سیکنڈ راونڈ کے میچ جو کہ دانش پبلک سکول وہاڑی میں کھیلا گیا پائیلٹ سیکنڈری سکول ملتان نے دانش پبلک سکول وہاڑی کو دو کے مقابلہ میں تین رنز سے شکست دیدی۔

میچ کے مہمان خصوصی امداد حسین ڈائریکٹر سپورٹس دانش پبلک سکول وہاڑی تھے، اس موقع پر نائب صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن محمد جمیل کامران محبوب اقبال آصف اقبال بھی موجود تھے ۔

امداد حسین نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مقبول ترین کھیلوں میں بیس بال سر فہرست ہے، جس کی وجہ پاکستان بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے منظم طریقہ سے کام کرنا ہے ہمارا ادارہ اس سلسلہ میں اپنی ہر قسم کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

محمد جمیل کامران نے کہا کہ دانش پبلک سکول وہاڑی کی انتظامیہ اور عابد حسین کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے انٹر سکول بیس بال ایونٹ کے میچز یہاں منعقد ہورہے ہیں، ہم لوگ گراس روٹ لیول پر کام کرتے آرہے ہیں تاکہ پاکستان کے لیے ہمہ وقت ٹیلنٹ سے بھرپور کھلاڑی تیار ملیں۔

دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں پائیلٹ سکول نے تین رنز بنائے آصف عبداللّٰہ اور طلحہ نے ایک ایک رنز بنایا جبکہ پائیلٹ سکول ملتان کی عمدہ پچنگ کی بدولت دانش پبلک سکول وہاڑی دو رنز بنا سکی ان کی طرف سے عدنان اور حسن نے ایک ایک رنز بنایا۔

میچ آفیشلز میں کوچ حسن جمیل سلمان علی رئیس بشیر بلال حنیف اور سعد وسیم شامل تھے دانش پبلک سکول وہاڑی کی جانب سے عمدہ کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کو ٹرافی بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button