انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ: دوسرے مرحلے کے مقابلے جاری
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون اور ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے سیکنڈ راؤنڈ کے میچ میں دانیاز سکول بہاولپور نے گورنمنٹ سکول بھینی کو تین کے مقابلہ میں چار رنز سے ہرا دیا ۔
مہمان خصوصی محمد بلال مصطفی سیکرٹری جنرل بہاولپور ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن تھے، جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا۔
اس موقع پر محمد جمیل کامران نائب صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن بھی موجود تھےز بلال مصطفی نےکہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طالب علموں کی ذہنی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے، گراونڈز میں بچوں کو لانا اور ان کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا قابل ستائش ہے بیس بال ایسوسی ایشن کے مشکور ہیں جنہوں نے طلباء کے لیے سکول کی سطح پر مقابلہ جات منعقد کروائے، مستقبل میں بھی اسی طرح کے ایونٹس کا انعقاد ہونے کی امید ہے۔
دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں دانیاز سکول بہاولپور نے شرجیل محمد خرم محمد عاصم اور قدیر احمد کے ایک ایک رنز کی بدولت چار رنز بنائے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول بھینی تین رنز بنا سکی جس میں محمد وقاص محمد عاقب اور طفیل احمد نے ایک ایک سکور بنایا
میچ آفیشلز میں کوچ حسن جمیل بلال حنیف عثمان شوکت نعمان سلیم اور سعد شامل تھے۔