Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ دوسرے راونڈ کے پہلے روز پائیلٹ سکول اور مسلم سکول کامیاب۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوگیا۔

گروپ اے کے کھیلے گئے میچ میں پائیلٹ سکول ملتان نے دنیا پور سکول چک نمبر 253کو تین کے مقابلہ میں چھ رنز سے جبکہ مسلم سکول نے دنیاپور سکول کو صفر کے مقابلے میں ایک رن سے ہرا دیا۔

مہمان خصوصی ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد سلیم تونسوی تھے، جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا انہوں نے انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلہ کے آغاز پر نائب صدر پاکستان فیڈریشن آف بیس بال محمد جمیل کامران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھیل کی ترقی کا راز اس کے آرگنائزر کی صلاحیتوں میں چھپا ہوتا ہے ایک اچھا منتظم کسی بھی کھیل یا ادارے کی ترقی کا باعث بنتا ہے، جمیل کامران نے ہمیشہ ٹیلنٹ اور میرٹ کو فروغ دیا ہے اسی لیے ان کی زیر نگرانی ہونے والے ایونٹس اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔

انہوں میں ملتان میں بیس بال کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر سیکرٹری ملتان ڈویژن بیس بال ایوسی ایشن ظفر وڑائچ کوچ دنیا پور سکول زاہد وسیم انچارج پائیلٹ سکول آصف اقبال بھی موجود تھے ۔

دریں اثناء کھیلے گئے میچ میں پائیلٹ سکول کی طرف سے ریان حافظ احمر نے دو دو عبداللّٰہ اور حمزہ شاہ نے ایک ایک رن بنایا جبکہ دنیاپور سکول کی طرف سے طلحہ وسیم محمد شاہد اور محمد حسن نے ایک ایک رن بنایا ۔

دوسرے میچ میں مسلم سکول نے دنیا پور چک نمبر 253 کو صفر کے مقابلے میں ایک رن سے ہرا دیا، مسلم سکول کی طرف سے واحد رن سفیان نے بنایا جبکہ ذوکوان نے اچھی پچنگ کا مظاہرہ کیا۔

میچ آفشلز میں نعمان سلیم حسن جمیل عثمان شوکت محمد سعد بلال حنیف شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button