Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر سکول کرکٹ چیمپئن شپ جنوبی پنجاب کا آغاز

محکمہ ایجوکیشن اور جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر سکول کرکٹ چیمپئن شپ جنوبی پنجاب کا آغاز کردیا گیا ۔

اس سلسلے میں سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود،چیئرمین جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ محمد انیس اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان بھی اس موجود تھے۔

سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب احتشام انور نے کہا کہ جنوبی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ایم سی سی گراؤنڈ میں میلہ سجایا گیا ہے۔

غیر نصابی سرگرمیوں کا مقصد طلباء کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔ڈاکٹر احتشام انور نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے مابین مثبت مقابلے کا رجحان پیدا کررہے ہیں اس لئے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں کرکٹ میلہ کرائیں گے۔

تقریب سےچیئرمین ایس پی سی اے خواجہ انیس اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button