Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر سکولز انڈر 16کرکٹ چیمپئن شپ کا گرینڈ فائنل فالکن ہاؤس گرائمر سکول ملتان نے جیت لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پی سی بی ایس پی سی اے انٹر سکولز انڈر 16کرکٹ چیمپئن شپ کا گرینڈ فائنل فالکن ہاؤس گرائمر سکول ملتان نے جیت لیا۔

بلیزنگ ہال سکول ڈیرہ غازیخان رنر اپ رہا ۔

ملتان سٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میچ میں فالکن سکول ملتان کے 35اوورز میں 339/4رنز کے جواب میں بلیزنگ ہال سکول ڈیرہ غازی خان 29.2اوورز میں صرف 188رنز بناکر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی، جبکہ فالکن سکول ملتان نے 151رنز کے بھاری مارجن سے چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔

میچ کی خاص بات فالکن سکول ملتان کے اوپنر سمیر منہاس کی ریکارڈ ساز پرفارمنس (171رنز+5کیچز) تھی ۔

بین الاقوامی کرکٹ میدان ملتان سٹیڈیم پر 5 چھکوں اور26 چوکوں سے مزین سمیر منہاس کی پونے دو سو رنز کی جارحانہ اننگز، اور مختلف پوزیشن پر تھامے گئے 5کیچز کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس نے انہیں پلیئر آف دی میچ بھی بنوا دیا، اور انہیں 10 ہزار روپے بمعہ ٹرافی دی گئی ۔

اختتامی تقریب میں مہمانان خصوصی خواجہ مظہر الحق ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب، ڈاکٹر محمد عبدالصبور چیف ایگزیکٹو آفیسر سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ۔وسیم حیدر ہیڈ آف انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر ۔مدثر تارڑ منیجر ملتان سٹیڈیم ۔عاکف جاوید قومی کرکٹر نے انعامات تقسیم کیے ۔

اس موقع پر ایونٹ کےبارے میں بریفنگ میں چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کہا کہ مرحلہ وار ایونٹ میں پورے جنوبی پنجاب سے سکولز سے انڈر 16کرکٹرز کی تلاش کا ٹاسک ثمر آور ثابت ہوا ہے۔
انہوں نے سمیر منہاس کو ایونٹ کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا ،تاہم تلقین کی پرفارمنس کا ردھم اور تسلسل قائم رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سکولز انڈر 16 سسٹم سے سامنےآنے والے بیسٹ ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور سرپرستی میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن تربیت کا اہتمام کرے گی۔

اس سلسلے میں طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو سامنے رکھ کے تربیتی پلان تشکیل دیا جائے گا۔

تقریب کے آخر میں سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام 14 اضلاع کے ونرز اور رنرز اپ سکولز کو کِٹ بیگز دئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ ونر اور رنر اپ ٹیم کو 90 کرکٹ بالز بھی دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں