Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر تحصیل ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 کے ٹرائلز اور مقابلے اختتام پذیر

سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایت پر انٹر تحصیل ٹیلنٹ ہنٹ انڈر16 اولمپک ڈریم پروگرام کے سلسلہ میں آج سپورٹس کمپلیکس ملتان میں کرکٹ۔ہاکی۔فٹبال۔کراٹے۔اتھلیٹکس۔ٹیبل ٹینس۔مارشل آرٹس۔بیڈمنٹن۔ہینڈ بال۔جمناسٹک۔ریسلنگ۔والی بال ، آرچری میں بوائز اور گرلز انڈر 13تا انڈر 16کے ٹرائلز اور مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

اس موقع پر ڈی ایس او فاروق لطیف۔ٹی ایس او شجاعباد عدنان نعیم۔ٹی ایس او ملتان صدر۔نور خان قیصرانی۔صباحمید۔گلزار پاشا۔مصدق حنیف۔خوشنود۔۔اظفر عبداللہ ۔منظور لطیفی۔ناصر حسین۔محمد شاہد۔جنید اقبال خالد کمانڈو۔خالد مرزا۔مرزا عدنان۔محمد خرم۔انیس خان۔اعظم جارج۔غضنفر عباس۔محمد اظہار۔اور محمد تنویر موجود تھے۔

جنہوں نے ان ٹرائلز اور مقابلوں کو اپنی نگرانی میں منعقد کرایا ۔پروگرام کا آغاز میں تمام تحصیلوں کا مارچ پاسٹ ہوا، اور قومی ترانہ سنایاگیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق لطیف نے بتایا کہ یہ پروگرام گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیلوں کی بہتری کے لیے منعقد کیے جارہے ہیں۔

انٹر تحصیل کے بعد منتخب ٹیمیں انٹر ڈسڑکٹ اور ڈویژن لیول پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگی۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کوشش ہے کہ مستقبل میں پاکستان اولمپکس میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے پنجاب میں اس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button