Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر یونیورسٹی کنسوریشم فار دی پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان کی طرف سے زکریا یونیورسٹی کےلئے کھیلوں کے سامان کا تحفہ

بہاء الدین زکریابیونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے لیے انٹر یونیورسٹی کنسوریشم فار دی پرموشن آف سوشل سائنسز پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضی نور نے ڈی ایس اے آفس کے ماتحت چلنے والی سٹوڈنٹس سوسائٹیز کے لیے کھیلوں ، آڈیو وڈیو ، سائونڈ سسٹم کا جدید سامان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے حوالے کیا۔
اس موقعہ پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر فواد رسول ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، ڈاکٹر انیس بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر نے محمد مرتضیٰ نور کی کاوش کو سراہا، اور کہا کہ اس سے طلباء طالبات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔