انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئن شپ زون جے شروع ہوگئی

ایچ ای سی کے زیر اہتمام ہونے والی انٹر یونیورسٹی کرکٹ چمپین شپ زون جے شروع ہوگئی۔
افتتاحی تقریب اہتمام بی زیڈ یو سپورٹس کمپلیکس میں ہوئی ، سپورٹس ڈاریکٹر بی زیڈ یو ترس محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں سپورٹس کلیدی کردار ادا کرتی ہے، ایک اچھے کھلاڑی کو ایک اچھا سپورٹس مین ہونا چاہیے ۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر عزیز ڈین اف فارمیسی نے کہا کہ ہم سب کو ایک اچھے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، انہوں نے کھیلوں کے فواہد اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا کہ کس طرح ایک اچھا کھلاڑی ایک اچھے صحت کا حامل ہوتا ہے۔
انٹر یونیورسٹی چمپین شپ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، جس میں زکریا یونیورسٹی ، انسٹیوٹ اف ساؤتھ پنجاب ملتان ، خواجہ فرید یونیورسٹی ملتان، نواز شریف یونیورسٹی ملتان، زرعی یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شامل ہیں۔
افتتاحی میچ میاں نواز شریف یونیورسٹی ملتان اور خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان کی ٹیمیوں کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں خواجہ فرید یونیورسٹی نے میاں نواز شریف یونیورسٹی کو ایک اسان مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کر لیا ۔
نواز شریف یونیورسٹی کی ٹیم نے 109 رنز بنائے،حسنین علی ٹاپ سکورر رہے، انہوں نے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
عظیم نے بچیس رنز دے کر چار شکار کیے ۔
خواجہ فرید یونیورسٹی نے مقررہ ہدف 15.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔