Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رانا ثناءاللہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا سمری پر کام شروع کردیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل شام سے باتیں ہورہی ہیں کہ فلاں کو ہٹادیں گے اور گرفتار کردیں گے ، اگر ایسی حرکت کی تو گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے پیش کرنی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا، پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی لگائی تو گورنرراج کے نفاذ کا جواز ہوگا۔

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ انھوں نے توشہ خانہ میں 50ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادکامیاب ہونےکے بعد ن لیگ کا فیصلہ تھا الیکشن میں جائیں، اتحادیوں اور محب وطن کےمشورے کے بعد شہبازشریف نے ذمہ داری قبول کی، آج ہم سرخرو ہیں اور الحمدللہ پاکستان دیوالیہ ہونےسے بچ گیا۔

رانا نثا اللہ نے خبردار کیا کہ پنجاب یا کے پی سے چڑھائی کا فیصلہ کیا تو ہم انھیں وہیں پر روکیں گے، ایسابالکل نہ سمجھیں کہ اسلام آباد آنے کیلئے سہولت کاری کی جائے گی۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف ہر قیمت پر واپس آئیں گے، اور اگلا الیکشن لیڈ کریں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں 63اے کی تشریح جو سپریم کورٹ نے کی یہ کبھی نہیں چل پائے گی ، آئین میں ترامیم کرنا سپریم کورٹ کا اختیارنہیں پارلیمان کا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button