Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری

تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔

امتحانات کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا ۔

بتایا گیا ہے کہ ملتان بورڈ سمیت پنجاب بھر کے بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔

دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا۔

امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 2 نومبر تک داخلہ بھجوا سکیں گے۔

2ن ومبر کے بعد ڈبل فیس کے ساتھ 7 نومبر تک داخلہ بھجوایا جاسکے گا۔طلبہ تین گناہ فیس کے ساتھ 10 نومبر تک داخلہ بھیج سکیں گے۔

10 نومبر کے بعد کسی بھی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان صبح دس بجے کیا جائے گا۔

واضح رہے بورڈ آج جمعرات کو انٹر کے امتحانات کے نتائج کااعلان کررہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں