Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر کے امتحانات کے پیپر چیکنگ میں مزید بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام ہونے والے انٹر کے امتحانات کے پیپر چیکنگ میں مزید بے ضابطیگیاں سامنے آگئیں ۔

مضافاتی علاقوں کے سنٹروں میں پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ کھلے عام مارکنگ کررہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق انٹر کے پیپرز کی مارکنگ میں بے ضاطگیاں سامنے آئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔

انٹر کے پرچوں کی مارکنگ کےلئے ’’خصوصی مارکنگ سنٹر‘‘ بنانے کا انکشاف

سائنس کالج میں بنائے گئے فرمائشی سنٹر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مقامی نجی کالج کا لیکچرر راؤ کاشف اس مارکنگ گروپ میں شامل ہے۔

ایمرسن یونیورسٹی کے پروفیسر اشرف اپنے شاگردوں سے سائنس کالج کے وائس پرنسپل کے ساتھ چھوٹے کمرے میں بٹھا کر مارکنگ کراتے رہے ۔

ذرائع کادعویٰ ہے کہ کالج پرنسپل اس سنٹر کا سپروائزر ہے، جو چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ قاسم کے دوست ہیں، اور انہوں  نے ہی ان کو سپروائزر بنایا ہے، اور وہ پرائیویٹ اداروں کے اپنے قریبی پروفیسر وں سے کام چلارہے ہیں، اور ان کو بورڈ کے اعلی اہلکاروں کی درپردہ حمایت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام مضافاتی سنٹروں میں نہیں جاتے، اس لئے پرائیویٹ اساتذہ وہاں کھلے عام مارکنگ کررہے ہیں ، جو مقررہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button