Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہوگئے

تعلیمی بورڈ ملتان سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہوگئے، ملتان بورڈ میں انٹر پارٹ فرسٹ کے امتحان میں 75649 اُمیدواران شرکت کررہے ہیں، جن کے لئے 220 سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

امتحانات کے لئے تقریباً 2000 ہزار امتحانی عملہ کو تعینات کیا گیا ہے، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردئیے ہیں، اس کے علاو 150 موبائل انسپکٹرز کام کریں گے، 25 سنٹروں کو حساس قرار دیا گیا، ملتان میں 94، خانیوال میں 49، وہاڑی میں 50 لودھراں 27 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ مرکزی کنٹرول روم کمشنر آفس میں قائم کردیا گیا جبکہ ملتان بورڈ سے تمام سنٹرز کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

بورڈ حکام کے مطابق پہلے روز سوکس، سائیکالوجی، بزنس میتھ اور جیالوجی کا پیپر لیے گئے، آج فزکس کا پرچہ ہوگا، جس کےلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

چیئرمین بورڈ ملتان کمشنر ملتان بھی سنٹرز کا دورہ کرینگے، دوسری طرف کنٹرولر امتحانات نے سنٹرز سپرنٹنڈنٹس کو گرمی کی شدت کی وجہ سے پنکھوں اور پانی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے اور ایک ملازم سنٹر میں امیدواروں کو پانی پلانے کے لئے مختص کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button