Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹر کے امتحانات کے لئے داخلہ بھیجنے کا شیڈول جاری

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2025 کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق امیدوار 24 جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوا سکیں گے، اگر کوئی امیدوار دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ جمع کروانا چاہے تو وہ 25 جنوری سے 3 فروری تک داخلہ جمع کروا سکتے ہیں، اسی طرح تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ 4 فروری سے 12 فروری تک آن لائن جمع ہوگا۔
بورڈ حکام نے واضح کیا کہ 12 فروری کے بعد کسی بھی طالب علم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا، اس لیے امیدواروں کو مقررہ تاریخوں کے اندر اپنے داخلے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔