اساتذہ احتجاج : ملتان کے تمام مارکنگ سنٹرز بند کردیے گئے، مکمل بائیکاٹ

اساتذہ کے احتجاج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملتان بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والی پرچوں کی مارکنگ اور نتائج کی تیاری روک دی گئی ، ملتان پی پی ایل اے، ایمپلائز یونین ملتان بورڈ ، پنجا ب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ملکر بڑا مظاہرہ کیا ۔
ملتان بورڈ اور اس کے زیر اہتمام جتنے بھیبمارکنگ سینٹر چل رہے تھے وہاں مارکنگ کا بائیکاٹ کر دیا اور تمام سینٹر بند کر دیے گئے۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت تک مارکنگ کا بائیکاٹ رہے گا، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے، ہم اپنا حق لے کے رہیں گے۔
گورنمنٹ نے ہماری لیو ان کیش پر منٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، ہماری تنخواہوں پر ڈاکہ ڈالا ہے، مہنگائی جس حساب سے بڑھی ہے، اس حساب سے نہ تو تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، الٹا لیو انکیشمنٹ پہ بھی ڈاکہ ڈال دیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔
صرف پنجاب صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے ، باقی صوبوں میں ایسا نہیں ہے ہم اپنا حق لے کے رہیں گے، دھرنے میں شرکت کےلئے اساتذہ کے تازہ دم دستے لاہور پہنچ رہے ہیں، اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے۔
دریں اثنا آل پنجاب بورڈز یونیز کو نتائج روکنے کےلئے متحرک کرنے کا فیصلہ بھی کرلیاگیا تاکہ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا جاسکے ۔