Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے سالانہ امتحانات 2022 آج 6 جولائی سے شروع ہوں گے

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے سالانہ امتحانات آج 6 جولائی2022 سے شروع ہوں گے۔

ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت مجموعی طور پر 83689 طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات محمد حامد سعید بھٹی کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج 6جولائی سے شروع ہو رہے ہیں۔ تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع چار اضلاع ملتان۔خانیوال۔لودہراں اور وہاڑی سے مجموعی طور پر 83ہزار 6سو 89 طلبا و طالبات امتحان دیں گے۔

اس سلسلے میں 236 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔بوائز امیدواروں کی تعداد 42 ہزار 6 سو 42 اور گرلز امیدواروں کی تعداد 41ہزار 47ہے۔

انہوں نے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ امتحانی مراکز میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

میپکو نے امتحانی مراکز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، جب کہ کسی فنی خرابی کی صورت میں بجلی کے شت ڈاؤن سے نمٹنے کیلئے جنریٹر سے بجلی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

امتحانی مراکز میں سرکاری تعلیمی اداروں کا سٹاف ڈیوٹی انجام دے گا۔ ڈیوٹی دینے والے سٹاف سے سرکاری ہے سلپ حاصل کی جائے گی ۔

امتحانی مراکز میں پرچہ کے آغاز سے قبل تلاوت قرآن پاک۔ درود شریف کا ورد کیا جائے گا اور پیپر حل سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

پرچہ سے پہلے اس سرگرمی کیلئے پندرہ منٹ رکھے گئے ہیں، اور پرچہ مقررہ وقت پر شروع اور ختم ہوا کرے گا۔

شفا ف امتحانات کے انعقاد کے لئے نقل‘ بوٹی مافیا کی روک تھام کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ناجائز ذرائع استعمال کرنے والے طلبہ کو موقع پر ہی گرفتار کرادیاجائے گا اور پرچہ درج کرایا جائے گا۔

حساس امتحانی سنٹرز پر پولیس تعینات ہوگی‘اس سلسلے میں کمشنر ملتان نے فوکس کیا ہے‘ آؤٹ سائیڈرز کوبھی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریذیڈنٹ انسپکٹرز‘ڈسٹری بیوشن انسپکٹرز سمیت امتحانی سنٹرز کے عملے کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی، اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر متعلقہ افسر‘ سپرنٹنڈنٹ و نگران کو بلیک لسٹ کیاجائے گا ،اور محکمانہ کارروائی الگ سے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔

عید الضحیٰ اور ضمنی الیکشن کی وجہ سے انٹر کے پرچے ملتوی کردئے گئے ، نیا شیڈول جاری

مزید براں انہوں نے بتایا کہ 8‘16اور18جولائی کو ہونے والے پیپرز بوجہ تعطیل عیدالاضحی اور ضمنی الیکشن ملتوی کردئیےگئے ہیں، جو بالترتیب 27‘28‘29جولائی کو لئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button