Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری
انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری، نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق صوبہ بھر کے 9 تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے پیپروں کی مارکنگ کا سلسلہ جاری ہے، انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کے لئے ابتدائی تاریخ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے, انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 21 ستمبر کو اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ پیپروں کی مارکنگ کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ نتائج کی تاریخ کا حتمی فیصلہ آئندہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کے اجلاس میں کرلیا جائے گا۔