Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹرمیڈیٹ تھیوری امتحانات پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ملتوی ہونے والے انٹرمیڈیٹ تھیوری اور پریکٹیکل کے پرچوں کا نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق 7 مئی کو ملتوی انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو تھیوری کا پرچہ اسلامک سٹڈیز 16 جون کو ہوگا، 7 مئی بروز بدھ کو ملتوی پرنسپل آف اکاؤنٹنگ بھی اب 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگا، 7مئی کو ملتوی میٹرک کا پریکٹیکل کمپیوٹر سائنس ، بیالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن 17 مئی کو ہوگا جبکہ 9 مئی ملتوی انٹرمیڈیٹ تھیوری پرچے میں ترجمۃ القران ،ایتھکس، سوکس31مئی کو ہوگا۔
میٹرک پریکٹیکل کے شیڈول کے مطابق 9 مئی کو ملتوی میٹرک پریکٹیکل بیالوجی ، کمپیوٹر سائنس 24 مئی کو ہوگا، 9 مئی کو ملتوی آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ بھی اب 24 مئی بروز ہفتے کو ہوگا۔