Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر کے طلبا کےلئے بڑی خوشخبری، اب چار چانس ہوں گے ڈویژن بہتر بنانے کےلئے

صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحان دینے کے چانس میں اضافہ کردیا، اب طلبہ ڈویژن بڑھانے کیلئے تین کی بجائے 4 بار امتحان دے سکیں گے۔

تفصیل کے مطابق ، پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمینز نے ڈویژن بہتر کرنیوالے طلبا کیلئے پالیسی میں تبدیلی کردی، نئی پالیسی کا اطلاق رواں سال سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ڈویژن کی بہتری کیلئے طلبا تین سال میں چار بارامتحان دے سکیں گے،فیصلے سے صرف 2021 والے طلبہ مستفید ہو سکیں گے۔

فیصلہ گزشتہ روز پی بی سی سی کے ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا۔

بورڈ حکام کے مطابق ڈویژن کی بہتری کیلئے چار بارامتحان دینے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ جاری کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button