زکریا یونیورسٹی : تین روز انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی

فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود کے مطابق ادارہ نباتیات اور بوٹینیکل سوسائٹی آف پاکستان کے باہمی اشتراک سے نویں بین الاقوامی اور 18 قومی کانفرنس زکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد شروع ہوگئی۔
اس کانفرنس کے مندوبین 12 غیر ملکی اور 46 ملکی جامعات سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے علاوہ متعدد پوسٹ گریجویٹ کالجز کے ممبران بھی شریک ہیں ۔
کانفرنس کے اہم شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، پروفیسر ڈاکٹر یوسف ظفر، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ یوسف اور دیگر سہر فہرست ہیں۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر غوری تھے، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا انعقاد ادارہ نباتاتیات کے طلباء وطالبات کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگا، اس پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں ہونے والی پودوں پہ کی جانے والی جدید تحقیقات کی معلومات ایک ہی جگہ فراہم کی جا سکیں گی۔
مزید برآں بین الاقوامی محققین براہ راست طلبہ و طالبات سے مکالمہ کریں گے، جس سے بیرون ملک تعلیم کے مواقع تعلیمی وظائف اور جدید تجربہ گاہوں میں کام کرنے کا موقع فراہم ہوں گے۔
فوکل پرسن ڈاکٹر سیما محمود کا کہنا تھا کہ خطہ عرض پر پودے اور پودوں سے حاصل ہونے والی مصنوعات دنیا کی معاشیات کے لیے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، جدید بنیادوں پر کی گئی تحقیق نہ صرف پیداواری استطاعت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ دنیا کو درپیش غذائی کی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
دنیا بھر میں مختلف وجوہات کی بنا بنا پر فصلی پیداوار پر مرتب ہونے والے نقصانات کو جدید تحقیق کے ذریعے بہت حد تک کم کیا جا سکتے ہیں اور پیداواری صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے، لہذا جدید تحقیق کی بنیاد پر کانفرنس میں پیش کردہ تجاویز غذائی پیداوار اور غذائی قلت کو دور کرنے میں اہم پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔
تقریب کے اختتامی سیشن میں عملی اور تحقیقی بنیادوں پر پروفیسر ڈاکٹر انجم پروین، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو لائف ٹائم اچیومینٹ اعزاز سے نوازا گیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے اپنی اپنی تحقیقات کے متعلق آگاہی دی اور مقالے پیش کئے جبکہ اہم سائنسی تحقیقات کو پوسٹرز کی صورت میں بھی پیش کیا گیا۔
کانفرنس میں پیش کیے جانے والے مقالہ جات ایک کتابی صورت میں یونیورسٹی پرنٹنگ پریس سے شائع کیے جائیں گے، جس کی مالی معاونت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کریں گے ۔