Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

باٹنی کی تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کے زیراہتمام تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرانے کافیصلہ کرلیا گیا۔

زکریا یونیورسٹی کے پاکستان بوٹینیکل سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے 28-30 اکتوبر 2024 کوتین روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے، جس کا ٹائیٹل”باٹنی کی 9ویں بین الاقوامی کانفرنس ’’ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پودوں کے تنوع کو سرمایہ کاری‘‘ ” رکھا گیا ہے۔

اس کانفرنس کا اصل مقصد ہے پودوں کی خاص طور پر فصلوں کی پیداواری صلاحیتوں کی بہتری اور فوڈ سیکیورٹی کی اہمیت کوسامنے لانا ہے، اس کانفرنس میں پودوں سے متعلق مختلف تحقیقی نتائج پیش کیے جائیں گے۔

اس اہم سائنسی ایونٹ کی میزبانی شعبہ نباتیات (انسٹیٹیوٹ آف باٹنی) کرے گا، اس کانفرنس میں اساتذہ، سائنسدان ، طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ صنعتی ، تجارتی ، کاروباری ، زرعی ، حکومتی اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

امید کی جاتی ہے کہ یہ کانفرنس قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی سفارشات پیش کر کے پودوں کی، فصلوں کی بہترین تحقیق اور فوڈ سیکیورٹی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button