Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں بچیوں کا عالمی دن منایا گیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی میں بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے مقصد عام آدمی کو بچیوں کو با اختیار بنانے کی اہمیت اور ان کو درپیش مسائل کے تدارک کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہےش اس دن کا مقصد لڑکیوں کو درپیش ضرورتوں اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے ہے جبکہ لڑکیوں کے بااختیار بنانے اور ان کے انسانی حقوق کی تکمیل کو فروغ دینا ہے۔

نوعمر لڑکیوں کو محفوظ ، تعلیم یافتہ اور صحتمند زندگی کا حق ہے ، نہ صرف ان اہم ابتدائی سالوں کے دوران ، بلکہ یہ بھی کہ وہ خواتین میں پختہ ہوجائیں۔ اگر نوعمری کے سالوں میں موثر انداز میں معاونت کی جائے تو ، لڑکیوں میں آج کی بااختیار لڑکیاں اور کل کی مزدوروں ، ماؤں ، کاروباریوں ، سرپرستوں ، گھریلو سربراہان ، اور سیاسی رہنماؤں کی حیثیت سے دنیا کو تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہےلڑکیاں حدود اور رکاوٹوں کو توڑ رہی ہیں، جن میں دقیانوسی تصورات اور خارج ہونے سے بچایا جاتا ہے ، لڑکیاں ایسی دنیا تشکیل دے رہی ہیں جو ان اور آئندہ نسلوں کے لئے موزوں ہےویمن یونیورسٹی اپنی طالبات کو یہی آگاہی فراہم کررہی ہے۔

معاشرے میں خواتین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپنی صحت کی دیکھ بھال اور خاص طور پر اپنی آنے والی نسلوں کی پرورش کے تناظر میں خصوصی اہمیت دینی ہوگی۔

رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم بااختیار بنانے اور آزادی کے لیے لائف لائن ہے۔ ہمیں بچیوں کے حقوق کے تحفظ پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے یونیورسٹی ہماری طالبات اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ پرامن اور بلا خوف کام کر سکیں۔

نگہت احسان (فاطمید فاؤنڈیشن) نےتھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی، روک تھام اور اسکریننگ اور شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ سے کرانے بارے آگاہی فراہم کی۔

ڈاکٹر کنول رحمٰن(چیئرپرسن شعبہ فارمیسی) نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی جسمانی صحت کی مختلف پیچیدگیوں حیض، انفیکشن، متعدد تولیدی امراض، اس کی تشخیص اور علاج اور روک تھام بارے بتایا۔

اس موقع پر شعبہ فارمیسی کی طرف سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں طالبات او رفکلٹی کےلئے بلڈپریشر ایچ بی ٹیسٹ، ہیپاٹائیٹس بی اور سی اسکریننگ کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔

بعد ازں وائس چانسلر نے مختلف سٹالز اور کیمپس کا دورہ کیا اورطالبات کی کاوشیوں کوسراہا ، ا س موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید، چیئرپرسنز فیکلٹی ممبران بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button