Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر ملتان اور پاکستان سوسائٹی آف ہارٹیکلچر سائنسز کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں دس ممالک سے تعلق رکھنے والے محققین دو سو تیس سے زیادہ تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔

افتتاحی تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کو بڑھا کر قومی زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہارٹیکلچر میں جدید تحقیق کے ذریعے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کو بڑھانا ممکن ہے۔

اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ملتان فوریسٹ اینڈ فروٹ بریڈنگ سینٹر کا قیام عمل میں لا رہی ہے۔پھلوں اور سبزیات کی نرسری کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں انڈسٹری اور کسانوں کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس کے پہلے دن کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے یونیورسٹی میں جاری تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر جدید تحقیق پر مبنی اصولوں کو اپنانے سے تحفظ خوراک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کانفرنس میں موجود محققین اور نوجوان سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔کانفرنس کے ساتھ ساتھ موسم بہار کے پھولوں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر ڈاکٹر تنویر احمد نے تمام آنے والے زرعی سائنسدانوں اور اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

کانفرنس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سندھ،گومل یونیورسٹی خیبر پختونخواہ، ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ جھنگ،بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف سرگودھا سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ چکوال مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان، مینگو ریسرچ اسٹیشن شجاع آباد، ہارٹیکلچر ریسرچ سٹیشن ملتان ، ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد،فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پروجیکٹ لاہور،ایگریکلچر ایکسٹینشن اینڈ ریسرچ پنجاب اور انڈسٹری نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں