زکرین سپیشل کمیونٹی کے زیر اہتمام معذروں کا عالمی دن منایاگیا

زکریا یونیورسٹی میں زکرین سپیشل کمیونٹی کے زیر اہتمام معذروں کا عالمی دن منایا گیا۔
اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں آر او ڈاکٹر طاہر محمود ، ڈی ایس اے ڈاکٹرفواد رسول، ڈاکٹر لیاقت جاوید، ڈاکٹر ثروت سلطان ، ثنیہ زیدی نے شرکت کی ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان کو برابری حقوق حاصل ہیں ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونا چاہیے ۔
زکریا یونیورسٹی حکام خصوصی افراد کو برابر کی سطح پر رکھنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔
معذور طلباء کی مسائل جلد حل کئے جائیں گے ، ان سپیشل بچوں کے لئیے الگ سے سپورٹس گالا بھی کروایا جائے گا ۔
تقریب میں زکرین سپیشل کمیونٹی کے ارکان چیئرمین رانا مدثر، وائس چیئرمین عباس حیدر، صدر معاویہ حسن،نائب صدر مس کاشفہ ، جنرل سیکرٹری سیدہ عظمیٰ گیلانی ، سیکرٹری انفارمیشن امامہ رباب بھی موجود تھیں ۔