Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان میں دودھ کا عالمی دن منایا گیا

زکریا یونیورسٹی ملتان میں دودھ کا عالمی دن فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام منایا گیا۔

اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل فوڈ پروڈکٹس ٹیکنالوجی کی جانب سے آگاہی سیمینار، پروڈکٹ کمپٹیشن اور واک کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، ایکٹنگ ڈین، ڈاکٹر انیلہ حمید، چیئرپرسن، مسز رومانہ تنویر شیخ، چیئرپرسن وومن ونگ ملتان چیمبر آف کامرس، عمیر حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی، شاہد حفیظ،، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر طارق اسماعیل، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عامر اسماعیل، ڈاکٹر قمر سلیم اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر انیلہ حمید نے کی مقررین نے دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کی غذائی افادیت، ملکی تناظر میں ڈیری سیکٹر کی اہمیت اور اکیڈمیہ و انڈسٹری کے روابط پر روشنی ڈالیآخر میں شرکاء کو سووینئرز پیش کیے گئے اور پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اسناد دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button