Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کتاب کا عالمی دن، زرعی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کتابوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شاکر حسین شاکر نے کہا کہ نوجوان نسل کتابوں کے مطالعہ سے دور ہو رہی ہے ، حالانکہ کتابیں دکھ درد اور زندگی میں انسان کی بہترین ساتھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ سے لے کر عام زندگی سے متعلقہ کتابیں پڑھنے سے انسان نہ صرف اپنی زندگی میں نکھار پیدا کر سکتا ہے، بلکہ عملی زندگی میں ان کتابوں سے سیکھ کر کامیاب بھی ہو سکتا ہے۔
انھوں نے تقریب میں شامل نوجوانوں کو کتاب پڑھنے کی عادت بنانے کی تلقین کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات سے بالکل اختلاف کرتا ہوں کہ یہ کتابوں سے عشق کی آخری صدی ہے میرا ایمان ہے کہ جب تک دنیا رہے گی، کتابیں بھی سلامت رہیں گی۔کتابیں پڑھ کر آپ سچائی تک پہنچ سکتے ہیں اور تاریخ کو بہتر لحاظ سے سمجھ سکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ کتاب پڑھنے سے انسان کے اندر زندگی گزارنے کا ڈھنگ پیدا ہوتا ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں پیش رفت کی وجہ سے کتابیں آن لان بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔
ہر کتاب سے انسان کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے۔کتاب ایک بہترین تحفہ ہے۔

پاکستان میں موجود گریژن لائبریری کا شمار پاکستان کی بہترین لائبریریوں میں ہوتا ہے اور یہ ملتان کے شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔

مزید کہا کہ اس طرح کے آگاہی سیمینارز سے طلباء میں کتابوں کو پڑھنے کی مزید جستجو پیدا ہوگی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی،ذوالفقار علی تبسم، ڈاکٹر عمرین ناز، ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر فواد احمد ظفر خان،ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر وزیر احمد سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button