Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے سیمینار اور سائیکل ریلی کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے سیمیناراثور سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لئے ہم سب کو سنجیدہ کوشش کرنا ہوگی۔

ہمیں ترقی یافتہ ممالک اور مہذب معاشرے کے افراد کی طرح اپنے کچرے کو اپنی ذمہ داری سمجھنا ہوگا اور اس کو ذمہ داری سے کوڑا دان میں ڈالنا ہوگا۔

ڈاکٹر آصف علی نے شعبہ سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کی ماحول دوست کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں کیمپس میں پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کے لیے خصوصی کاوش کرنا ہوگی۔

پروفیسر ڈاکٹر طاہر قریشی نے کہا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاؤس گیسیز گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تغیرات کا باعث بن رہی ہیں۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ہمیں اس مسئلے کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے اٹھانا ہو گا۔ہمارا کردار گرین ہاؤس گیسیز کے اخراج میں بہت کم ہے لیکن ہم ان کے اثرات سے باقی ممالک کی نسبت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ اینوائرمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی کے کچرے کو کس طرح سے ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

ڈاکٹر احمد محمود نے پلاسٹک پر انحصار کم کرنے کے حوالے سے عملی تراکیب بیان کیں۔اس موقع پر طلباء و طالبات کے مابین ماحول دوست اشیاء سے بنے پوسٹرز اور ماڈلز کا مقابلہ بھی ہوا۔

سیمینار کے آخر میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر مرزا قیوم اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button