Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں یوم والد کی تقریب

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن اینڈ پبلیکیشن کے زیر اہتمام والد سے اظہار محبت کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔گیسٹ سپیکر ماسٹر ٹرینر وارث سیال تھے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ہمیشہ باپ کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ میرا بیٹا مجھ سے اچھا بنے اور یہ واحد رشتہ ہے جو کسی لالچ سے پاک ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین سے محبت کا کوئی دن مخصوص نہیں لیکن کسی خاص مقصد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے یہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس وقت پوری دنیا میں اس دن کو والد کی محبت کے اظہار اور احترام میں بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔

اگر ہم معاشرے میں اس بات کا جائزہ لیں تو ایک بات واضح ہے کہ بہت کم افراد ایسے ہیں جو والدین کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔

قرآن پاک میں بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ادب اور حسن سلوک کے حقدار والدین ہیں ۔

گیسٹ سپیکر وارث سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا ادب اولاد پر فرض ہے باپ سے دوستی کا رشتہ ایک حد تک ہونا چاہیے، کیونکہ تہذیب اور اخلاق کی وہ اقدار جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں وہ مغربی معاشرے سے کئی گنا اچھی اور منفرد ہیں۔

باپ کا کردار روایتی ہونا چاہیے مگر وہ اپنے بچوں سے اتنا قریب ضرور ہو کہ بچے اس سے کسی بھی قسم کی بات میں ڈر نہ محسوس کریں ۔اولاد باپ کو دوست سمجھیں اور اس کی عزت میں کبھی بھی مانند نہ پڑنے دیں ۔

قرآن کریم میں آتا ہے کہ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں مت جھڑکو ان سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو ۔

محمد رفیق فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے ہر دن والدین کا دن ہے قرآن عظیم میں اکثر مقامات پر اللہ تعالی نے اپنی وحدانیت کے ساتھ ماں باپ کے ساتھ سلوک اور خوش سلوکی کا درس دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button