سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات منایا گیا

عالمی یوم جنگلات کے سلسلہ میں دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مختلف اداروں کی جانب سے پودے لگا کے اس دن کو منانے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔
اس سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے پودا لگایا، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے دنیا میں جنگلات کی شدت سے کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں موسم تبدیل ہورہا ہے، جس کا زیادہ شکار ہمارا ملک پاکستان ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن سر سبز پنجاب کے سلسلہ میں آج اس عالمی دن کے موقع پر ان کی ہدایت پر باقاعدہ درخت لگا کے اس دن کو منانے کا آغاز کررہے ہیں، اس عالمی دن کے حوالہ سےضلع کی تحصیلوں ملتان سٹی، ملتان صدر، تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلال پور پیر والہ میں کھیلوں کے میدانوں میں درخت لگائے جارہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مندانہ ماحول میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں آسانی ہو۔
انہوں نے اس موقع پر ملک پاکستان کی بقاء اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔