ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں "یورپی ثقافتی ثالث کی زندگی لکھنا: باربرا بری (1924-2010) کو آرکائیوز سے نکالنا” کے موضوع پر بین الاقوامی لیکچر کا انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی نے یونیورسٹی آف سرگودھا اور بوردو مونتین یونیورسٹی، فرانس کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی لیکچر کا انعقاد کیا جس کا عنوان۔ "یورپی ثقافتی ثالث کی زندگی لکھنا: باربرا بری (1924-2010) کو آرکائیوز سے نکالنا” تھا۔
یہ لیکچر ممتاز ماہرِ انگریزی ادب اور ترجمہ اسٹڈیز پروفیسر پاسکل سارڈین نے دیا، جو بوردو مونتین یونیورسٹی،فرانس سے وابستہ ہیں۔
لیکچر میں باربرا بری کی علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی، جو ایک معروف مترجم، ریڈیو پروڈیوسر، اسکرپٹ رائٹر، نقاد اور تھیٹر ڈائریکٹر تھیں۔
پروفیسر سارڈین نے اپنی آئندہ شائع ہونے والی سوانح "باربرا بری: اے وومن آف لیٹرز” کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا، اس علمی نشست جو زوم پر منعقد ہوئی ئی، جس میں ملک بھر سے اساتذہ، محققین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
پروفیسر سارڈین نے باربرا بری کے تراجم اور تنقیدی تحریروں کے ذریعے یورپی ادبی و ثقافتی منظرنامے پر ان کے اثرات کو اجاگر کیا۔
تقریب کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان، اور پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا تھے ۔
ڈاکٹر عدنان طاہر، چیئرمین شعبہ انگریزی، ایمرسن یونیورسٹی ملتان، اور ڈاکٹر زرینہ قاسم، چیئرپرسن شعبہ انگریزی، یونیورسٹی آف سرگودھا، نے صدارت کی، مکالمے کے سیشن کو ڈاکٹر محمد سعید ناصر (ایمرسن یونیورسٹی ملتان) اور ڈاکٹر بریرہ نذیر (یونیورسٹی آف سرگودھا) نے منعقد کیا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے پروفیسر سارڈین کا شکریہ ادا کیا اور بین الاقوامی علمی تعاون اور بین الشعبہ جاتی تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایمرسن یونیورسٹی کی جانب سے مستقبل میں بھی ایسی علمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ علمی ترقی اور بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بین الاقوامی لیکچر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو شعبہ انگریزی کی علمی برتری اور بین الاقوامی تعلیمی روابط کے فروغ کے عزم کی واضح مثال ہے۔