Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں یوم والدین کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی کی زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس ملتان کے زیر اہتمام یوم والدین کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدرات پروفیسر جام مختار حسین رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ملتان نے کی ۔

تقریب کے مہمان خصوصی فیاض احمد چودھری ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ملتان تھے ، جبکہ مہمان اعزاز پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبدالسلام کنٹرولر امتحانات ایمرسن یونیورسٹی ملتان تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جام مختار حسین نے کہا کہ بزرگوں بالخصوص والدین اولاد کے لئے وہ شجر سایہ دار ہیں کہ جہاں سے ہمیشہ دعاؤں کی ٹھنڈی ہوائیں آتی رہتی ہیں، اور خوش نصیب ھے وہ انسان جسے والدین کی خدمت کا موقع ملتا ہے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبدالسلام نے اس موقع پر کہا کہ والدین کی خدمت و فرمانبرداری بچوں کا اوّلین فرض ہے والدین اپنی زندگی کا سنہری وقت بچوں کے مستقبل کے لئے صرف کر دیتے ہیں تو اولاد کا بھی فرض ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ان کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔

مہمان خصوصی فیاض احمد چودھری ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ملتان نے خوبصورت اور منظم تقریب کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر جام مختار حسین رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہماری زندگی کا ہر دن والدین کا دن ہے، اور اس تقریب کا مقصد ان کی عظمت کو سلام پیش کرنا ہے، جو اپنے شب و روز اپنی اولاد کی ذندگی کو سہل بنانے میں گزارتے ہیں جن کا مقصد حیات ہی بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور ان کا روشن مستقبل بن جاتا ہے ۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر مقصود احمد رضوی نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ملتان اور دیگر مہمانان گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون سے ایک پروقار اور مفید تقریب ممکن ہوئی۔

آخر میں فیاض احمد چودھری ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ملتان نے پروفیسر جام مختار حسین رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبدالسلام کنٹرولر امتحانات اور پروفیسر مقصود رضوی کو محکمہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی، تقریب میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button