Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں بین الاقوامی پارلیمینٹیرینزم ڈے منایا گیا

دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات اور انٹرنیشنل ریلیشن میں بین الاقوامی پارلیمینٹیرینزم ڈے منایا گیا ۔

شعبہ کی چیئرپرسن عائشہ ارم نے اس حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خوش بخت بی بی نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

بطور مہمان خصوصی محمد سلیم (ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد) نے بھی سیمینار میں شرکت کی، اور انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے اور دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے تنازعات پائیدار امن، سلامتی اور انسانیت کی بہتری کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے کی یاد دہانی ہیں۔

اس سلسلے میں طالبات کے درمیان پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا ، اور پوزیشن ہولڈرز میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں