Breaking NewsEducationتازہ ترین

امن کے عالمی دن کے موقع پوسٹر سازی ، دماغی سکون کےلئے مشقیں، دعائیہ تقریبات

ویمن یونیورسٹی میں امن کے عالمی دن کے موقع پوسٹر سازی ، دماغی سکون کےلئے مشقیں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کونسلنگ سنٹر اور شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام ہونے والے اس ایونٹ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کی طالبات اور اساتذۃ نے شرکت ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ہر سال اکیس ۲۱ ستمبر کو دنیا بھر میں “امن کا عالمی دن” منایا جاتا ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ۱۹۸۱ میں امن وسلامتی کی اہمیت اور ضرورت پر تاکید کرنے کے لئے منظور کیا تھا۔

پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ "پائیدار ترقی کے لیے امن کی تعلیم” کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہیے ، اور اس بات پر زور دیا کہ کس طرح مثبت رویے، مہارتیں اور طرز عمل سے اپنے اور دوسروں کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنے میں مدد کر سکتے ہیں اور انسانی حقوق وقار کو فروغ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے طالبات سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے کلچر کی تعمیر کے لیے امن کی تعلیم ضروری ہے، اور اس کے لیے تعلیمی اداروں میں ‘امن کی تعلیم’ کو فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ یہ نوجوانوں کو انسانی وقار اور رواداری کے احترام کے جذبے کے ساتھ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے قابل بنائے۔

بعد ازں اس دن کی مناسبت سے طالبات میں پوسٹر سازی کے مقابلے ہوئے، جبکہ مقررین نے اندرونی امن کےلئے لیکچر دئے۔

بعدازں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ، جس میں ڈاکٹر میمونہ خان ، ڈاکٹر سعدیہ مشرف اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں