Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں جاری بین الاقوامی فزکس کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے فزکس ہوریزون اینڈ ملٹی ڈسپلنری سائنسز اختتام پذیر ہو گئی۔

دو روزہ کانفرنس نے دنیا بھر سے نامور سائنسدانوں، محققین، اور ماہرین شرکت کیز ترجمان ڈاکٹر نعیم کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان کے علمی حلقوں کے لیے ایک تاریخی موقع ثابت ہوئی، جس نے تحقیق، جدت، اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اختتامی تقریب میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، پروفیسر ڈاکٹر پاول کووالچک(یونیورسٹی آف لوڈز، پولینڈ)، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار (وائس چانسلر تھل یونیورسٹی)، ڈاکٹر غلام علی(ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس)، پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد (یونیورسٹی آف ملاکنڈ اور سابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی) ،پروفیسر محمد اقبال چوہدری ( کوارڈنیٹر جنرل کومسٹک) پروفیسر ڈاکٹر طاہر بلال ( خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان )، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان ارشاد (ہوبئی یونیورسٹی، ووہان، چین)، پروفیسر ڈاکٹر اکبر علی (کامسیٹس یونیورسٹی)، اور ڈاکٹر نعمان ارشاد (سن وے یونیورسٹی، ملائیشیا) سمیت دیگر قومی و بین الاقوامی ماہرین شریک ہوئے۔

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستان کی تحقیقاتی پالیسی کو ایسے مطالعے پر توجہ دینی چاہیے جو عالمی سطح پر اثر ڈال سکیں۔ ایمرسن یونیورسٹی نے اس کانفرنس کے ذریعے ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ا کوانٹم کمپیوٹنگ، لیزر ٹیکنالوجی، اور قابل تجدید توانائی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ کانفرنس ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے اس عزم کی عکاس ہے کہ ہم جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تحقیق اور معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

کانفرنس میں 12 بین الاقوامی مقررین اور 18 سے زائد قومی ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے، 30 یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جبکہ دنیا بھر سے متعدد محققین نے آن لائن شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں شرکاء، مقررین، اور منتظمین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button