ویمن یونیورسٹی میں ڈاک کا عالمی دن منایا گیا

وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک ثقافتی روایات کا امین ہے، عصر حاضر میں جتنی جدت آجائے مگر محکمہ ڈاک کی اہمیت مسلمہ ہے ، محکمہ ڈاک کی خدمات و افادیت سے کسی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا، نسل نو کو اس ثقافت سے روشناس کرانا ناگزیر؛ اس ضمن میں یہ تقریب نمایاں اہمیت کی حامل ہے، ہم سروسز کے حوالے سے پاکستان پوسٹ سے اشتراک اور ایم او یو بھی کرینگے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں وومن یونیورسٹی ملتان اور جی پی او ملتان کے اشتراک سے ورلڈ پوسٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ مرکزی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر پوسٹل سے کے حوالے سے اردو اور انگریزی میں تقریری مقابلہ جات بھی ہوئے، جس میں مختلف شعبہ جات کی طالبات نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں قیام پاکستان سے پہلے سے لے کر قیام پاکستان کے بعد اور آج تک کی تاریخی دستاویزی یادگاری ٹکٹس کی نمائش کی گئی۔