Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : شعبہ ہیومن نیوٹریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد

فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ہیومن نیوٹریشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

سیمینار کا موضوع ’’کامیابی مخصوص جنس کی محتاج نہیں‘‘ تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف اوریگن ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی امریکہ کی پروفیسر ڈاکٹر انیتہ ایم وائس نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معاشرے کی تبدیلی کے لیے بچیوں کی تعلیم خاص طور پر یونیورسٹی کی سطح پر بڑا اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

طالبات کو پہلے دن سے ہی اپنے مقاصد اور اپنی صلاحیتوں کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔

معاشرے میں خواتین ہمت اور حوصلے سے اور اپنے اندر کے خوف کو ختم کرتے ہوئے بہتر خدمات سرانجام دے سکتی ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اپنا پیغام دیا کہ آج عالمی دنیا کی بڑی تنظیمیں خواتین چلارہی ہیں اگر ہماری طالبات انہیں اپنا رول ماڈل بنالیں تو ملکی ترقی کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔

ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر شیخ نے آرگنائزر کو سیمینار کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ، اور اس طرح کے سیمینار میں طالبات کے ساتھ طلباء کی شرکت پر زور دیا تاکہ معاشرے کے مرد بھی خواتین کی ترقی کی حوصلہ افزائی کریں۔

چیئرمین شعبہ ہیومن نیوٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں خواتین ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن اعتماد کی کمی اور معاشرے کے دہرے معیار کی وجہ سے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل نہیں کیاجاتا۔

ان کے کردار اور خود اعتمادی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

سیمینار سے ڈاکٹر سمزہ پرنسپل گیلانی لاء کالج اور ڈاکٹر خرم افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو اپنے حقوق کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانین کا علم ہوناچاہیے، جس سے وہ اپنے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا ہمت اور خود اعتمادی سے مقابلہ کریں۔

سیمینار میں ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر محمد بلال ،ڈاکٹر احسن ، ڈاکٹر صائمہ افضل ڈاکٹر حمیرا ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، طلحہ اقبال سمیت طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بعد ازاں پروفیسر ڈاکٹر انیتہ ایم وائس نے فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button