زرعی یونیورسٹی: ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹر آرینٹ کرتی نے معاشرے میں ڈیجیٹلائزیشن ان انڈسٹری اینڈ سوسائٹی اینڈ اپلائیڈ ریسرچ پرسپیکٹیو کے موضوع پر آن لائن لیکچر دیا۔
ڈاکٹر کرتی جو کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس اور میڈیا ٹیکنالوجی میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر کام کرتے ہیں ، اور لینس یونیورسٹی میں شعبہ انفارمیٹکس کے سربراہ بھی ہیں کے پاس سے بین الاقوامی تعلیمی کام کرنے کے تجربات ہیں جن میں سویڈن کوسوو اور دیگر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
انہوں نے انڈسٹریل ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا ریسرچ کو انڈسٹری کے ساتھ منسلک کرنے کے بارے میں مکمل آگاہی دی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان میں جاری ریسرچ پروجیکٹس کا تعارف کروایا، اور لینس یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک بارے تجاویز دیں ۔
چیئرمین ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اور انٹرنیشنل سطح پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)کے وژن کا بتایا کہ وہ انڈسٹری کے ساتھ مل کر تمام شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
سمینار میں فیکلٹی ممبرز اور ریسرچ کے طلباء نے شرکت کی اور آگاہی حاصل کی۔