Breaking NewsEducationتازہ ترین
نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس آج ہوگی

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ عالمی انٹرنیشنل اسمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کانفرنس کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔
کانفرنس میں پاکستان اور دنیا بھر سے سائنسدانوں اور ریسرچ اسکالرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں، تحقیقی ادارہ جات اور انڈسٹری سے سینکڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
کانفرنس کا مقصد پاکستان میں پلانٹ پروٹیکشن کو درپیش چیلنجز اور انکے حل کے لیے بہترین لائحہ عمل کو ترتیب دینا ہے۔ کانفرنس دو دن تک جاری رہے گی۔