Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زرعیہ: انٹرنیشنل سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کانفرنس کا آغاز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دو روزہ عالمی انٹرنیشنل سمارٹ پلانٹ پروٹیکشن کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔

کانفرنس میں پندرہ ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے ایک سو ساٹھ سے زیادہ مقالہ جات جمع کروائے۔
پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں،تحقیقی ادارہ جات اور انڈسٹری سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن پچھلے تین سال سے مسلسل اس عالمی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔
اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پلانٹ پروٹیکشن سے متعلقہ جدید ریسرچ کو فروغ دینا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ حشرات اور بیماریوں سے مختلف اثرات کو خطرات لاحق ہیں۔
ان تمام مسائل کا بنیادی حل ماحول دوست ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ممکن ہو سکتا ہے ۔

گیسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر طارق بٹ سوانسی یونیورسٹی برطانیہ نے ماحول دوست فنگس کے استعمال کے حوالے سے لیکچر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس فنگس کے استعمال سے روایتی کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر فاروق شاہ نے تھرپس کے تدارک کے حوالے سے کی جانے والی جدید تحقیق پر لیکچر دیا۔
رائز اے جی کے سی ای او غلام فرید نےکہا کہ انڈسٹری یونیورسٹی کے ساتھ ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد سے جدید تحقیق کو انڈسٹری تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد علی چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل نے اپنے خطاب میں کہا کہ زراعت میں ترقی کے لئے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا کردار قابل تعریف ہے۔
انہوں نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی کامیابیوں اور تحقیقی پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ زرعیہ ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کا خصوصی شکریہ ادا کیا، اور زراعت کے شعبے میں ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت میں ترقی تحقیقی اداروں، یونیورسٹی،انڈسٹری اور توسیع کے باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات دن رات تحقیق میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور عالمی کانفرنس کے ذریعے اس تحقیق کو بین الاقوامی اور قومی سطح پر فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن پروفیسر ڈاکٹر اشفاق کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

کانفرنس دو دن تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر جہاں زیب دھرالہ،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،ڈاکٹر تنویر احمد ،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم،ڈاکٹر فواد احمد ظفر خان سمیت دیگر فیکلٹی طلباء و طالبات اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button