Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں معذوروں کے کھیلوں کے عالمی دن کے موقعہ پر تقریب

بہائالدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاہے کہ سپیشل چلڈرن ہمارے معاشرے کا خاص حصہ ہیں، انہیں کسی بھی طور پر نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں معذوروں کے کھیلو ں کے عالمی دن کے موقعہ پر کہکشاں ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہاکہ اللہ تعالی بینائی ، گویائی ،اور بصارت سے محروم بچوں کو خداداد صلاحیتں عطا کی ہیں، اور جتنا ٹیلنٹ ان بچوں میں ہے وہ اور بچوں میں نہیں ہوتا۔

انہو ں نے کہاکہ سپیشل چلڈرن ہمارا لازمی جزو ہیں ان کا ہر حال میں خیال ہم سب کا فرض ہے۔

اس موقعہ پر سپیشل بچوں نے وائس چانسلر کو سلامی پیش کی اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے ہونہار طلباء کے مابین انعامات تقسیم کیے۔

اس موقعہ پر سابق ایم پی اے مجتبی گیلانی ، پروفیسرڈاکٹر خالد خورشید ، پرنسپل کہکشاں ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ و دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button